مہاراشٹر،بنگال اوردہلی میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات

0

نئی دہلی: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس(کووڈ ۔19)کی وبا سے مہاراشٹر،مغربی بنگال اور دہلی میں سب سے زیادہ  ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 74 اموات ہوئی ہیں،جب کہ مغربی بنگال میں 43 اوردہلی میں 32 کورونا مریضوں کی موت ہوئی  ہے۔
اتوار کے روز مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے  جاری  تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 31 ہزار کو عبور کر چکی ہے جبکہ اب تک  95.80 لاکھ سے زیادہ  مریضوں نے جان لیوا وبا کو شکست دی ہے۔ صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسز سے زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز 3،05،344 رہ  گئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 1،45،477 ہوچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS