ایران میں 5 اعشاریہ8 شدت کا زلزلہ

    0

    تہران:ایران کے تایباد علاقے میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس زلزلے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ لیکن ایک بڑا علاقہ اس سے متاثر ہوا ہے ۔
     امریکی جیولوجیکل سروے ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 درج کی گئی ہے۔
    زلزلے کا مرکز تایباد علاقے کے جنوب مغرب میں 34.1449 ڈگری شمالی عرض البلد اور 60.2871 ڈگری طول البلد پر زمینی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS