ڈی پی ترپاٹھی کا طویل علالت کے بعد انتقال

0

اردو کے شیدائی ڈی پی ترپاٹھی کا آ ج طویل علالت کے بعد 67 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ انھوں نے اپنی تعلیم جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں مکمل کی اور جے این یو طلباء یونین کے صدر بھی رہے۔ترپاٹھی جی نے اپنا سیاسی سفر کانگریس سے شروع کیا تھا لیکن بعد کو شردپوار کے ساتھ این سی پی کی تشکیل سے وابستہ ہوگئے۔ این سی پی کے جنرل سیکرٹری اور سابق راجیہ سبھا ممبر ڈی پی ترپاٹھی سیاستدانوں کی اس بہترین نسل سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ اردو زبان اور تہذیب کے بہت بڑے عاشق اور فیض وفراق کے شیدائی تھے ۔ ان کا سب سے بڑا کارنامہ اردو ادب کی منتخب تحریروں کو یکجا کرکے انگریزی زبان میں شائع کرنا تھا۔  انھوں نے فیض احمد فیض کے کلام کا انگریزی ترجمہ بھی شائع کیا تھا۔ اوپر والا ان کی آ تما کو شانتی دے۔ وہ ایک بہترین انسان تھے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS