سورت گڑھ میں نمکین کے گودام میں شدید آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان

0

شری گنگا نگر: (یواین آئی) راجستھان کے شری گنگا نگر ضلع میں سورت گڑھ میں آج علی الصبح نمکین کے ایک گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ہوگیا۔ موصول اطلاع کے مطابق سورت گڑھ میں بھگت سنگھ چوک پر واقع موکھمجی نمکین گودام نمک کچوریوں کی مشہور دکان میں آج صبح ڈھائی بجے چوکیدار نے آگ لگتے ہوئے دیکھی۔ چوکیدار نے پولیس کو اطلاع دی۔ کچھ ہی دیر میں اطلاع پاکر میونسیپل کارپوریشن کی فائر بریگیڈ سروس کے ملازم بھی فائر ٹینڈر لے کر موقع پر پہنچ گئے۔آس پاس کے لوگوں نے بھی آگ بجھانے میں مدد کی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ اس پر قابوپانے میں قریب ایک گھنٹہ لگا۔ دکان کا تقریباً سارا سامان جل کر خاک ہوگیا۔ غنیمت رہی کہ دکان میں رکھے دو تین گیس سلینڈر نہیں پھٹے۔ ورنہ دکان کی بلڈنگ کے ساتھ ساتھ آس پاس کی دکانوں کےلئے بھی خطرہ پیدا ہوجاتا۔
آگ لگنے کا پتہ چلنے پر آس پاس کی دکانوں کے مالک بھی فوراً بھاگ کر پہنچے۔ آس پاس کی دکانوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا جارہا ہے۔سال کے پہلے دن ہی اس حادثے میں دکان دار کا لاکھوں کا نقصان ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS