کرناٹک میں لوک آیکت پولیس نے سابق وزیراعلیٰ یدی یورپا مشکل میں اضافہ

0

بنگلورو، (ایجنسیاں) : کرناٹک میں لوک آیکت پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا اور ان کے خاندان کے کئی افراد کے خلاف بدعنوانی کے ایک معاملے میں مقدمہ درج کیا ہے۔ لوک آیکت پولیس نے خصوصی عدالت کی ہدایت پر یہ کارروائی کی ہے۔ اس ایف آئی آر میں بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ان کے اہل خانہ کے نام شامل ہیں جن میں بیٹے بی وائی وجندر، ان کے پوتے اور اس وقت کے بی ڈی اے کمشنر شامل ہیں۔
اس وقت کے وزیر اعلیٰ پر بی ڈی اے (بنگلورو ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کو ٹھیکہ دینے کے عوض رشوت لینے کا الزام ہے۔ کرناٹک ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کو
بدعنوانی کیس کی 7 ستمبر کو نئے سرے سے سماعت کرنے کی ہدایت کے ٹھیک ایک ہفتہ بعد یہ حکم دیا ہے۔ یدی یورپا نے اس معاملے میں کہا کہ انہیں عدلیہ پر
پورا بھروسہ ہے۔ ان کا بیٹا بی وائی وجندرا (بی جے پی ریاستی نائب صدر)، پوتا ششی دھر مراڈی، داماد سنجے سری، تاجر چندرکانت رام لنگم، ایم ایل اے اور بی
ڈی اے کے سابق صدر ایس ٹی سوماشنکر، آئی اے ایس جی سی پرکاش، کے روی اور ویروپکشپا کیس میں دیگر ملزم ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS