اومیکرون کی دہشت، دہلی میں’یلو‘الرٹ جاری

0
india tv

اظہار الحسن
نئی دہلی (ایس این بی) : قومی ر اجدھانی خطہ میں کورونا انفیکشن کے ہر دن بڑھتے معاملوں کے مد نظر ’یلو الرٹ‘ جاری کیاگیا ہے ،جس کے تحت بدھ سے اسکول ،کالج اور کوچنگ سینئر بند رہیں گے ۔اس کے ساتھ ہی ملٹی پلیکس ،سنیما ہال ،اسپا ،بینکویٹ ہال، آڈیٹوریم اور اسپورٹس کمپلیکس بھی فوری اختیار سے بند کردیے گئے ہیں ۔ مالس کو حالانکہ آڈ-ایون فارمولہ سے چلانے کی اجازت ہوگی، جبکہ ہوٹلوں کو کھلے رہنے کی بھلے ہی اجازت ملی ہو، لیکن ان کے احاطے کے اندر کانفرنس اور بینکویٹ ہال بند رہیں گے۔ دفاتر میں زائد50فیصد اہلیت کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ وہیں دہلی میٹرو،بسیں ،ریستوراں اور بار بھی 50فیصد کے ساتھ چلائی جاسکیں گی۔ اب نائٹ کرفیو کا وقت بدل کر رات 10بجے سے صبح 5بجے کردیا گیا ہے۔ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے منگل کو اسکول،کالج، سنیما ہال اور جم فوری اختیار سے بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ڈی ڈی ایم اے نے گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان(گریپ) ضابطہ کے تحت منگل کو یلو الرٹ جاری کیا ہے، جس کے تحت دکانوں، پبلک ٹرانسپورٹ پر مختلف پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ یلو الرٹ پابندی یہ طے کرتا ہے کہ غیر ضروری چیزوں اور خدمات کی دکانیں اور ادارے اور مال آڈ-ایون فارمولے کی بنیاد پر صبح 10بجے سے رات 8بجے تک کھلیں گے۔ڈی ڈی ایم اے نے پولیس کمشنر ،ریونیو سکریٹری ،ڈی ایم اور ڈی سی پی سے اس حکم کو سختی سے نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔
ڈی ڈی ایم اے کے ذریعہ جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ نائٹ کرفیو رات 10بجے سے صبح 5بجے تک اگلے حکم تک جاری رہے گا ۔شادی اور آخری رسوم تقریب میں 20 لوگوں کی موجودگی رہنے کی اجازت دی جائے گی،جبکہ دیگر سبھی طرح کے سماجی، سیاسی، ثقافتی،مذہبی اور اتسو تقریب پر پابندی رہے گی ۔گریپ کے مطابق دہلی میٹرو 50فیصد اہلیت کے ساتھ چلیں گی، جبکہ آٹو رکشا میں 2مسافر تک ہی بیٹھ سکتے ہیں۔بسیں50 فیصد اہلیت کے ساتھ چلیں گی۔وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے منگل کو یہاں راجدھانی میں یلو الرٹ کا اعلان کیا ۔ وزیر اعلیٰ اور دہلی سرکار کے افسروں کے بیچ آج ایک اعلیٰ سطحی تجزیہ میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ۔ڈی ڈی ایم اے کے حکم میں کہا گیا ہے کہ یلو الرٹ کے مطابق سبھی پابندیاں فوری اختیار سے نافذ ہوں گی۔ ڈی ڈی ایم اے کے ذریعہ منظور گریپ کے تحت اگر مسلسل2 دنوں تک انفیکشن شرح 0.5فیصد سے زیادہ رہتی ہے تو یلو الرٹ جاری کیا جاتا ہے۔پیر کو انفیکشن شرح 0.68فیصد اور اتوار کو یہ شرح 0.55فیصد تھی ۔

کیا کھلے رہیں گے
t دکانیں آڈ-ایون فارمولے کے تحت صبح 10بجے سے رات 8بجے تک کھلیں گی
t کالونیوں کی دکانیں اور اکیلی (سنگل شاپ) ہر دن کھلے گی
t مال آڈ-ایون فارمولے کے تحت کھلیں گے
t پارک اور گارڈن کھلے رہیں گے
t ہفتہ وار بازار میں 50فیصد دکاندار یا وینڈر کو ہوگی اجازت
t سیلون اور بیوٹی پارلر کھلیں گے
t ریسٹورنٹ ار بار 50 فیصد اہلیت کے ساتھ کھلیں گے
t سرکاری دفاتر میں سیکشن آفیسر اور دیگر افسر صد فیصد اہلیت سے کام کریں گے
t تعمیری سرگرمیاں جاری رہیں گی

’یلو‘ الرٹ
tمسلسل2دنوں تک کورونا انفیکشن کی شرح 0.5 فیصد یا مسلسل 7دنوں کی مدت کے دوران 1500 سے زیادہ یا پھر اوسط 500 آکسیجن بیڈ اسپتالوںمیں 7دنوں تک بھرے رہیں۔ایسی حالت میں ’یلو‘ الرٹ نافذ کیا جاتا ہے۔ غورطلب ہے کہ ایکشن پلان کو 4 کلر کوڈ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یعنی 4اسٹیج بنائے گئے ہیں۔ پہلا لیول کا کلرکوڈ ’یلو‘ ہے۔ دوسرا لیول کا کلر‘عنبر‘ ہے، جبکہ تیسرا لیول کا کلر کوڈ’اورینج‘ اور چوتھا لیول’ریڈ‘ کلر کا ہے۔ چوتھا لیول زیادہ مریضوں کی صورتحال کو پیش کرتا ہے اور اس سے صورتحال میں زیادہ تر سرگرمیاں بند ہوجائیں گی۔

کن سرگرمیوں پر رہیں گی پابندیاں
t ہوٹل کھلیں گے، لیکن ہوٹل میں بینکویٹ یا کانفرنس میں اجازت نہیں
t سنیما ہال ،تھیٹراور ملٹی پلیکس بینکویٹ ہال بند رہیں گے
t واٹر پارک 50 فیصد اہلیت کے ساتھ صبح 9بجے سے شام 5بجے تک کام کریں گے
t سرکاری دفاتر میںجونیئر افسر 50 فیصد اہلیت سے کام کریں گے
t سوئمنگ پول اور کھیل احاطے بند رہیں گے
t شادی تقریب گھر میں یا کورٹ میں منعقد ہوگی اور صرف20لوگ حصہ لیں گے
t مذہبی مقامات کھلیں گے، لیکن عوام کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی
t دہلی میٹرو اور بسیں 50فیصد اہلیت سے چلیں گی
t آٹو اور ای رکشا میں 2مسافر اور میکسی یا کیب میں 5مسافروں کو اجازت ہوگی

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS