حکومت نے لاک ڈاون 5.0کا کیا اعلان، وزارت داخلہ نے جاری کی نئی ہدایات

0

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے آج لاک ڈاون کے چوتھے مرحلے کے ختم ہونے سے قبل ہی لاک ڈاون میں توسیع کر کے پانچویں مرحلے کا اعلان کیا۔ یہ لاک ڈاؤن یکم جون سے 30 جون تک نافذ رہے گا اور اس سلسلے میں مرکزی وزارت داخلہ نے رہنما خطوط جاری کئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ لاک ڈاؤن کی یہ توسیع کنٹنمنٹ زونس کے لئے ہے اور جو علاقے کینٹنمنٹ زون میں نہیں ہیں، انھیں اس سے چھوٹ مل گئی ہے۔ اس مرتبہ شرائط کے ساتھ مذہبی مقامات کو کھولنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ رہنے کی بات بھی گائیڈ لائن میں شامل ہے۔
وزارت داخلہ کی ہدایات کے مطابق پہلے مرحلہ میں عوامی مقامات اور عبادت گاہوں کو کھولنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ اس کے تحت ہوٹل، ریستوراں اور شاپنگ مال وغیرہ کو 8 جون 2020 سے کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔ حکومت اس سلسلے میں تفصیلی ہدایات جلد جاری کرے گی۔ 
 واضح رہے کہ کورونا وائرس انفیکشن کو روکنے کے لیے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کا چوتھا مرحلہ کل یعنی 31 مئی کو ختم ہو رہا ہے۔ چوتھا لاک ڈاؤن 18 مئی سے 31 مئی تک کے لیے لگایا گیا تھا۔ اس سے قبل 25 مارچ سے 14 اپریل تک لاک ڈاؤن 1، 15 اپریل سے 3 مئی تک لاک ڈاؤن 2.0 اور 4 مئی سے 17 مئی تک لاک ڈاؤن 3.0 نافذ کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS