لاک ڈاؤن 3.0: تمام گھریلو، بین الاقوامی پروازیں 17 مئی تک معطل

0

نئی دہلی: شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے تمام گھریلو اور بین الاقوامی مسافر پروازوں پر پابندی 17 مئی تک بڑھا دی ہے۔
ڈی جی سی اے نے آج ایک سرکلر جاری کرکے کہا کہ حکومت نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی مدت 17 مئی تک بڑھا دی ہے۔ اس کے مد نظر گھریلو اور بین الاقوامی پروازوں کے سلسلے میں جاری سرکلر 17 مئی کی رات 11.59 بجے تک مؤثر رہے گا۔ کارگو طیاروں اور خصوصی اجازت حاصل شدہ مسافر طیاروں پر یہ پابندی نافذ نہیں ہوگی۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل نے کہا ہے کہ ملک میں طیارے سروس فراہم کرنے والی تمام مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کو پروازیں شروع کرنے کے بارے میں پیشگی اطلاع دی جائے گی تاکہ وہ ضروری تیاری کر سکیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS