لیور پول کی ٹیم کرسٹل پیلیس کو شکست دینے میں ناکام

0

لیورپول(ایجنسیاں) :انگلش پریمیئر لیگ کے نئے سیزن میں ڈرا سے آغاز کرنے والی لیور پول ایف سی کی ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں بھی ڈرا کھیل کر جیت کا کھاتہ نہیں کھول پائی۔ پیر کی دیر رات کھیلے گئے میچ میں کرسٹل پیلیس نے لیور پول کوفتح سے محروم رکھا۔ پہلے ہاف میں زاہا کے گول کی بدولت برتری حاصل کرنے والی کرسٹل پیلیس کو دوسرے ہاف میں سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔ لیور پول نے دوسرے ہاف میں تیز کھیل کا مظاہرہ کیا ، حالانکہ 57ویں منٹ میں ڈروین نونیز کو حریف کھلاڑی کو سر سے ٹکر مارنے پر سرخ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کردیا اور ٹیم 10کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگئی لیکن اس کے باوجود ٹیم کے حملوں کا سلسلہ جاری رہا اور میچ کے 61ویں منٹ میں لوئس ڈیاز نے گول کرکے ٹیم کو برابری دلادی۔ اس کے بعد محمد صلاح ، لوئس ڈیاز اور دیگر کھلاڑیوں نے کئی شاندار کوششیں کیں لیکن کامیابی نہیں ملی اور میچ برابری پر ختم ہوا۔لیور پول کی ٹیم کو پہلے میچ میں بھی ڈرا کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS