معروف اداکار اور بگ باس-13 کے وِنر سدھارتھ شکلا کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

0

معروف اداکار اور بِگ باس کے 13ویں سیزن کے وِنر سدھارتھ شکلا آج ممبئی میں انتقال ہو گیا۔ وہ 40 برس کے تھے۔ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ سدھارتھ شکلا کی موت حرکت قلب کے بعد ہونے سے ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق سدھارتھ نے رات کو سونے سے پہلے کچھ دوائیں کھائی تھیں اور صبح وہ نیند سے بیدار نہیں ہو پائے۔ اسپتال میں لے جانے سے پہلے ہی ان کی جان جا چکی تھی۔ سدھارتھ شکلا کے کنبہ میں ان کی والدہ اور دو بہنیں ہیں۔

سال 2008 میں شروع کیا تھا کیریئر

سدھارتھ شکلا نے سال 2008 میں ٹی وی شو ’بابل کا آنگن چھوٹے نا‘ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے ’جانے پہچانے سے اجنبی‘، ’سی آئی ڈی‘، ’بالیکا ودھو‘ اور ’لو یو زندگی‘ جیسے ٹی وی شوز اور کئی ریئلٹی شوز میں نظر آئے۔

دو ریئلٹی شوز کئے تھے نام

سدھارتھ شکلا ٹی وی انڈسٹری کا بڑا نام رہا ہے۔ انہوں نے ٹی وی کے دو بڑے ریئلٹی شوز اپنے نام کئے، خطروں کے کھلاڑی کا ساتواں سیزن اور بگ باس کا 13 واں سیزن انہوں نے اپنے نام کیا تھا۔

 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS