ہندوستانی مصنف نے عمران خان پر لکھی کتاب، نہیں کرنے دیااجرا

0

بنگلورو (ایجنسیاں) :پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی زندگی پر مبنی کنڑ کتاب کی ریلیز ہنگاموںکے باعث ملتوی کرنا پڑی۔ کتاب کااجرا بنگلورو میںہونا تھا۔ تاہم ہندو تنظیمیں اس کی مخالفت کر رہی تھیں۔ کتاب کا ٹائٹل تھا، ‘عمران خان اوندو جیوانتا دانتا کاتھے’۔ اس کا مطلب ہے عمران خان ایک زندہ جینئس ہے۔ یہ کتاب سدھاکر ایس بی نے لکھی ہے۔ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج ایچ این ناگ موہن داس اس کااجرا کرنے والے تھے۔ اس سے پہلے ہی ہندو تنظیموں نے کرناٹک کے وزیر وی سنیل کمار سے شکایت کی ۔ پپولیس سے بھی شکایت کی گئی۔ منتظم سے کہا گیا کہ وہ تقریب کو روک دیں۔سدھاکر نے کہاکہ کتاب کی ریلیز منسوخ کر دی گئی ہے۔ ڈائریکٹر نے ہمیں ایسا کرنے کو کہا۔ دوسری جانب ہندو جن جاگرتی سمیتی کے ترجمان موہن گوڑا نے کہا کہ دشمن ملک کے وزیر اعظم کی اس طرح تعریف کرنا ملک کی مخالفت کرناہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس تقریب کے منتظم کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس کتاب پر پابندی لگائی جائے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS