راکیش استھانہ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دہلی پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے

0
image:indiatvnews

نئی دہلی: (یو این آئی) دہلی پولیس نے بڑے پیمانے پرتبادلے کرتے ہوئے 114 انسپکٹروں کا تبادلہ کردیا ہے۔
انڈین پولیس سروس کے گجرات کیڈر کے افسر راکیش استھانہ کے دہلی پولیس کمشنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مسلسل بڑے پیمانے پرتبادلے کیے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے دارالحکومت کے کئی اضلاع کی کمان خواتین پولیس افسران کو سونپی تھی۔ تبادلوں کے علاوہ پولیس کنٹرول روم کی گاڑیاں اور ان کے پولیس اہلکارکو تھانوں کے ساتھ منسلک کردیا تھا۔ اب پولیس کنٹرول روم کے پولیس اہلکارمقامی سطح پر امن و امان کی نگرانی میں تعاون کر رہے ہیں۔ پولیس ہیڈ کوارٹرکی جانب سے جاری کردہ حکم کے مطابق جن انسپکٹروں کے تبادلے کیےگئے ہیں،ان میں 55 تھانہ افسر (ایس ایچ اوز) شامل ہیں۔ انسپکٹروں میں 44 ایسے ہیں۔ جنہیں پہلی بار تھانے کی کمان سونپی گئی ہے۔ آٹھ خواتین انسپکٹروں کو ایس ایچ اوز بنایا گیا ہے۔ دارالحکومت کے تھانوں کے 34 انسپکٹرپانچ سال یا اس سے زیادہ وقت سے تعینات تھے۔ انہیں الگ الگ پوسٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔ سکیورٹی پرانچ میں 18 انسپکٹراور پولیس ٹریننگ کالج میں 8 انسپکٹر بھیجے گئے ہیں ۔
بتایا جاتا ہے کہ تقریبا 12 ایسے ایس ایچ اوز کے تبادلے کئے گئے ہیں جن کا کام کاج تسلی بخش نہیں تھا۔ دہلی پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 79 ایس ایچ اوز کو تبدیل کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ 65 انسپکٹروں کو پہلی بار تھانوں کی کمان دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS