کووند،نائیڈو،مودی ،راہل نے پنڈت برجو مہاراج کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

0
ANI News

نئی دہلی : (یواین آئی)صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند،نائب صدر ایم وینکئیا نائیڈو،وزیراعظم نریندر مودی،مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ،وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ،کانگریس رہنما راہل گاندھی اور دیگر معزز ہستیوں نے کتھک رقص گرو پنڈت برجو مہاراج کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ کووند نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا،’’عظیم پنڈت برجو مہاراج کے انتقال سے ایک دور کا خاتمہ ہوگیا۔ یہ موسیقی اور ثقافت کے شعبہ میں ایک گہری خلا چھوڑ گیا ہے۔وہ کتھک کو عالمی سطح پر مقبول بنانے میں غیر معمولی تعاون دے کر ایک علامت بن گئے۔ان کے خاندان اور مداحوں کے تئیں تعزیت ۔‘‘
مسٹر نائیڈو نے ٹویٹر پر کہا،’’عظیم کتھک رقص پنڈت برجو مہاراج کے انتقال سے شدید دکھ ہوا۔ وہ اپنی انوکھی کتھک ڈانس فورم کے ساتھ دنیا بھر میں تحریک تھے۔ ان کا انتقال فن کی دنیا کےلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔سوگوار خاندان کے اراکین کے تئیں میری تعزیت ۔اوم شانتی۔‘‘
مودی نے ٹویٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا،’’انڈین ڈانس فورم کو خاص پہچان دلانے والے پنڈت برجو مہاراج جی کے انتقال سے بے حد دکھ ہوا۔ ان کا جانا مکمل شعبہ فن کےلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری تعزیت ان کے لواحقین اور مداحوں کے ساتھ ہے۔اوم شانتی۔‘‘
شاہ نے کہا،’’پنڈت برجو مہاراج اور کتھک ایک دوسرے کی تکمیل اور مترادف تھے۔انہوں نے ہندوستانی فن اور ثقافت کو عالمی پلیٹ فارم پر نئی بلندیوں پر پہنچایا۔ ان کا انتقال ملک کےلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔میں ان کے کنبے اور مداحوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ایشور آنجہانی کی روح کو ان کےقدموں میں جگہ دے۔اوم شانتی۔‘‘
سنگھ نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا،’’پنڈت برجو جی مہاراج ہندوستان فن وثقافت کے بانی تھے۔انہوں نے کتھک رقص کے لکھنؤ گھرانے کو دنیا بھر میں مقبول بنایا۔ ان کے انتقال سے گہرا دکھ ہوا۔ان کا انتقال فن کی دنیا کے لئے ایک بہت بڑا نقصا ہے۔ان کے خاندان اور مداحوں کے تئیں تعزیت۔‘‘
بھارتیہ جنتا پارٹی صدر جےپی نڈا نے کہا،’’ہندوستانی فن کی شاندار خوشبو کو پوری دنیا میں پھیلانے والے مہاراج جی دوسری دنیا کے سفر پر ہیں۔ان کے گھروالوں اور مداحوں کے تئیں تعزیت ۔ایشورآنجہانی کی روح کو اپنی قدموں میں جگہ دے۔‘‘
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا،’’پنڈت برجو مہاراج کے انتقال کی تکلیف دہ خبر ملی۔ ان کے خاندان ،دوستوں اور مداحوں کے تئیں مہری تعزیت۔ ہندوستانی شاستریہ رقص کے شعبہ میں ان کا تعاون غیر معمولی ہے اور انہیں اس کے لئے یاد کیا جائےگا۔‘‘
اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا،’’پنڈت برجو مہاراج نے اپنے فن اور صلاحیت سے پوری دنیا میں ملک اور ریاست کا وقار بڑھایا تھا۔وہ شاستریہ کتھک رقص کے لکھنؤ کالیکا – بندادین گھرانے کے سرخیل رقاص تھے۔ ان کے انتقال سے فن کے شعبہ کو ہوئے نقصان کی بھرپائی ہونا مشکل ہے۔‘‘ انہوں نے آنجہانی کی روح کے سکون کی دعا کرتے ہوئے پنڈت برجو مہاراج کے سوگوار لواحقین کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
معروف کتھک رقاص پنڈت برجو مہاراج پیر کو دل کا دورہ پڑنے سے 83 سال کی عمر میں دہلی میں انتقال کر گئے۔ حکومت نے انہیں 1986 میں ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم وبھوشن سے نوازاتھا ۔ انہیں 28 سال کی عمر میں سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS