آسٹریلیا نے مسافروں کے لیے اسپوتنک وی ویکسین کو منظوری دی

0
www.biospectrumasia.com

کینبرا : (یو این آئی/ اسپوتنک) آسٹریلیا کی تھیراپیوٹک گڈز ایڈمنسٹریشن (ٹی جی اے) نے مسافروں کے لیے روسی اسپوتنک وی ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ ٹی جی اے نے پیر کو کہا کہ آج ٹی جی اے روس کے گیمالیا انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے تیار کردہ ویکسین کے دو ڈوز کورس ( اسپوتنک وی) کی منظوری دے دی ہے۔ ریگولیٹر نے وضاحت کی کہ روسی ویکسین کی تاثیر سے پتا چلا ہے کہ اسپوتنک وی کی دو خوراکیں وائرس کی علامات والے مریضوں میں 89 فیصد اور ان اسپتالوں میں داخل ہونے والوں یا وبا کی زد میں آکر مرنے والے 98 سے سو فیصد لوگوں پر متاثر کن نتائج سامنے آئے ہیں. آسٹریلوی ریگولیٹر نے واضح کیا ہے کہ گیمالیا ویکسین ( اسپوتنک لائٹ ‘) کی واحد خوراک کورس فی الحال ٹی اے جی سے منظور شدہ نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS