اسپتال نے زچگی سے منع کیا، جڑواں بچوں کی موت

0

شمالی کیرل کے کئی اسپتالوں نے درد زچگی سے گزرنے والی حاملہ خاتون کو کووڈ19- پروٹوکول کا حوالہ دیتے ہوئے وقت پر علاج مہیا نہیں کرائی جس سے خاتون کے جڑواں نوزائیدہ بچوں کی موت ہو گئی۔ ریاستی سرکار نے اس واقعہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے پیر کو اس کی اعلیٰ سطحی جانچ کا حکم دیا۔ 
ملپپورم ضلع کے کونڈوٹی کی رہنے والی 20 سال کی ایک خاتون کو ہفتہ کی علی الصباح درد زہ شروع ہونے کے بعد 3 اسپتالوں میں لے جایا گیا۔ ان اسپتالوں نے کووڈ19- پروٹوکول کا حوالہ دیتے ہوئے مبینہ طور پر وقت پر علاج مہیا نہیں کرایا۔ آخر میں اسے ہفتہ کی شام کو سنگین حالت میں یہاں کے سرکاری میڈیکل کالج اسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔ اسپتال میں علاج کے دوران اتوار کو اس کے جڑواں بچوں کی موت ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ خاتون کی حالت نازک بنی ہوئی ہے جس کا علاج سرکاری میڈیکل کالج اسپتال کے آئی سی یو میں کیا جا رہا ہے۔ 
ریاست کے وزیر صحت کے کے شیلجا نے واقعہ کو بہت دردناک بتاتے ہوئے چیف سیکریٹری (صحت) کو جانچ کرنے اور اس کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ سرکار نے ان لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کا یقین دہانی بھی کرائی جنہوں نے حاملہ خاتون کو مبینہ طور پر وقت پر علاج مہیا نہیں کرایا۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS