کیجریوال نے ملک کے پہلے اسماگ ٹاور کا افتتاح کیا

0
Image: The Quint

نئی دہلی:(یو این آئی) وزیراعلی اروند کیجریوال نے راجدھانی دہلی میں Air pollution

کم کرنے کی کوششوں کے تحت پیر کو یہاں ملک کے پہلے ’اسماگ ٹاور‘ ہواصاف کرنے والے عوامی جدید نظام کا افتتاح کیا۔مسٹرکیجریوال نے دہلی کا دل سمجھے جانے والے کناٹ پیلس میں قائم اس ٹاور کو آلودگی کے خلاف جاری جنگ میں میل کا پتھر قرار دیتے ہوئے کہاکہ اگر یہ تجربہ کامیاب ثابت ہوا تو راجدھانی کے دیگر حصوں میں بھی ایسی کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ عوامی مقامات پر ہوا صاف کرنے کا یہ نظام امریکہ سے لایا گیا ہے۔ اس کے اثرات کی تشخیص آئی آئی ٹی دہلی اور ممبئی کے ماہرین کریں گے۔وہ ایک مہینہ کے اعدادو شمار کی بنیاد پر شروعاتی اور آئندہ دوسال میں اس کے اثرات کے بار ے میں پوری معلومات دیں گے۔ ان کے مشوروں کی بنیاد پر آگے کا فیصلہ کیا جائے گا کہ اس نظام کو شہر کے دیگر حصوں میں قائم کیا جائے یا نہیں۔
انہوں نے کہاکہ تقریباً 24فٹ اونچائی کا یہ ٹاور ایک کلومیٹر کے دائرے میں ہوا کو صاف کرے گا، جس سے راجدھانی کی آلودگی کی سطح میں کمی آئے گی۔وزیراعلی نے کہاکہ ویسے تو دہلی حکومت کی کوششو ں سے پہلے کے مقابلے آلودگی میں کمی آئی ہے لیکن اس انوکھی کوشش کے بعد لوگوں کو مزید راحت مل سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS