کانپور:وکاس دوبے کے قریبی جئے باجپئی کی مشکلات کم نہیں ہونے والی

0

کانپور:اترپردیش کے ضلع کانپور میں گذشتہ ماہ پیش آئے خوفناک قتل کی واردات کے کلیدی ملزم وکاس دوبے کے خازن جئے باجپئی کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔
ایک طرف وکاس دوبے کے جرائم کا  معاون مانتے ہوئے جئے واجپئی پر پولیس پہلے ہی کئی سنگین دفعات میں مقدمہ درج کر کے کانپور دیہات کے ماتی جیل بھیج چکی ہے تو ہیں پولیس ذرائع کی مانیں تو اب اس کے پرانے کارنامے جو پولیس کی مدد سے مبینہ طور سے دبا دئیے گئے تھے اب وہ دوبارہ کھولے جارہے ہیں۔ اور نئے سرے سے اس کی جانچ کی جاسکتی ہے۔
پولیس ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق جئے نے جن مقدموں میں فائنل رپورٹ لگو لی تھی ان کی دوبارہ جانچ شروع ہوگئی ہے۔ آئی جی کی ہدایت پرایس ایس پی نے جے سے منسلک معاملات کی دوبارہ جانچ کا حکم دیا ہے۔پولیس اب جئے واجپئی کے پرانے معاملات کو بھی تلاشنے لگی ہے ۔
پولیس سے موصول جانکاری کے مطابق قنون کے اس وقت کے ایس ایس پی کے سی گوسوامی کی رپورٹ جئے واجپئی کے لئے مصیبت بن سکتی ہے۔ ایس ایس پی نے پہلے ہی جانچ رپورٹ میں کئی مقدموں پر سوال کھڑے کئے تھے۔انہوں نے بجریا اور نذیرآباد تھانے میں درج مقدموں میں جانچ کسی دیگر تھانے سے کرانے کی سفارش کی تھی اس کے علاوہ نذیر آباد تھانے میں درج مقدمہ بھی سوالوں کے گھیرے میں ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS