کمل ناتھ نےلمپی وائرس کے معاملے میں بی جے پی پر لاپرواہی کا الزام لگایا

0

بھوپال: (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج حکومت پرلمپی وائرس کے بارے میں لاپرواہ ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ اگر حکومت ‘چیتا ایونٹ’ سے باہر آگئی ہے تو اسے اب گائے کا خیال رکھنا چاہئے۔مسٹرکمل ناتھ نے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ مدھیہ پردیش میں لمپی وائرس کا پھیلاؤ دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ ریاست کے کئی حصوں میں گائے ماتا بڑی تعداد میں اس وائرس سے متاثر ہو رہی ہیں، وہ بھی بڑی تعداد میں مر رہی ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا، ‘حکومت کو وقت پر جو ضروری اقدامات کرنے تھے، وہ ابھی تک نہیں اٹھائے گئے ہیں۔
حکومت پچھلے کئی دنوں سے ’چیتا ایونٹ‘ میں لگی ہوئی ہے، اب اگر وہ چیتا ایونٹ سے باہر نکل آئی ہے تو اسے ریاست میں گائے ماتا کا خیال رکھنا چاہیے۔ آئے روز اس وائرس سے مرنے والی گائے کی تصویریں منظر عام پر آ رہی ہیں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں فوری طور پر تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS