Image:thewire

چنئی: اداکار سے لیڈر بنے کمل ہاسن 6اپریل کو ہونے والے تمل ناڈو اسمبلی الیکشن میں کوئمبٹور جنوب انتخابی حلقہ سے الیکشن لڑیں گے۔ مکل ندھی میم (ایم این ایم) کے صدر نے جمعہ کو اپنی پارٹی کے امیدواروں کی دوسری لسٹ جاری کرتے ہوئے یہاں یہ اعلان کیا۔ اپنے آنجہانی والد شرینواسن کو یاد کرتے ہوئے کمل ہاسن نے اعتماد ظاہرکیا کہ ان کے انتخابی حلقہ کے لوگ انہیں ووٹ دے کر اسمبلی میں پہنچائیں گے تاکہ وہ وہاں اپنے خیالات رکھ سکیں۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ ’میرے والد کا خواب تھا کہ میں ایک آئی اے ایس افسر بنوں اور پھر سیاست میں داخل ہوں۔ میں ان کے خواب (آئی اے ایس افسر بننے کا) کو پورا نہیں کر سکا، حالانکہ میری پارٹی میں کئی (سابق) آئی اے ایس افسر شامل ہیں۔ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS