Image:India Today

ضلع انتظامیہ کی ابتدائی رپورٹ میں دعویٰ
کولکاتہ: مشرقی میدنی پور کے نندی گرام میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر ہوئے مبینہ حملے سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضلع انتظامیہ نے اپنے ابتدائی رپورٹ میں کہا ہے کہ جس اسکارپیو گاڑی سے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی سفر کررہی تھیں، اس کے دروازے پر چند لوگ گرگئے، اس کی وجہ سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بائیں پائوں میں چوٹ پہنچی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی شام کو نندی گرم کے بیرولیا مارکیٹ میں وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی گاڑی کے پیچھے 100 افراد پر مشتمل ایک ہجوم پیچھے دوڑرہا تھا کہ ایک ان کی ایک جھلک دیکھنے کی کوشش کررہے کچھ لوگ ان کی گاڑی کے پاس گرگئے اور اس وقت وزیر اعلیٰ کی گاڑی کا دروازہ کھلا ہوا تھا جس کی وجہ سے انہیں چوٹ پہنچی ہے۔ رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ چونکہ گاڑی بلٹ پروف ہے، اس کی وجہ سے دروازہ بہت ہی بھاری ہے۔ چونکہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی گاڑی کا دروازہ کھول کر زمین پر پائوں رکھنے کی کوشش کررہی تھیں، اسی وقت ایک گروپ ان کی گاڑی سے ٹکراگیا، اس کی وجہ سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو شدید چوٹ پہنچی ہے۔حکومت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ او بپوگوئل اور پولیس سپرنٹنڈنٹ پروین پرکاش نے حادثہ کے چند گھنٹو ں بعد ہی ابتدائی رپورٹ بھیج دی گئی تھی۔محکمہ داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے تفصیلی رپورٹ بھیجنے کیلئے وقت مانگا ہے۔اس رپورٹ میں ممتا کے اس ورژن کی جزوی طور پر تصدیق کی گئی ہے جس نے واقعہ کے فوراً بعد ہی کہا تھا کہ 4-5 افراد نے انہیں زخمی کرنے کے ارادے سے ان گاڑی کے دروازے پر زبردستی نعرے لگائے تھے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ ممتا بنرجی جب دروازہ کھولیں تو گاڑی کا دروازہ ایک کھمبے سے ٹکرا گیا، اس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئی ہیں ۔
محکمہ داخلہ کے ایک افسر نے بتایا کہ اب تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ یہ واقعہ کسی سازش کا نتیجہ تھا مگر ابتدائی رپورٹ میں یہ ثابت ہوگئی ہے کہ وہ جزوی طور پر صحیح تھیں اور ان کی گاڑی کے چند افراد پر مشتمل گروہ ٹکرا یا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نندی گرام کے برولیا مارکیٹ میں ممتا بنرجی ایک مندر کا دورہ کررہی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق مندر سے نکلنے کے بعد ممتا بنرجی کے پیچھے چند افراد چلنے لگے تھوڑی دور چلنے کے بعد ممتا بنرجی کی گاڑی کھڑی ہوئی تھی۔ اس کے بعد ممتا بنرجی اپنی گاڑی میں بغیر کسی کے مدد سے سوار ہو گئیں۔ اس کے بعد ممتا بنرجی اپنی عارضی رہائش گاہ کی طرف جانے لگیں۔ ہرطر ف لوگوں کی بھیڑ تھی۔ ممتا بنرجی لوگوں کا شکریہ بھی ادا کررہی تھیں۔لوگوں سے ہاتھ ملانے کیلئے ممتا بنرجی گاڑی کا دروازہ کھول کر لوگوں سے ملاقات بھی کر رہی تھیں اور گاڑی آہستہ آہستہ آگے بھی بڑھ رہی تھی۔
اسی درمیان سڑک پر بھاڑی بھرکم گاڑیوں کو روکنے کیلئے کنکریٹ کا ایک کھمبا بھی موجود تھا۔ اندھیرا ہونے کی وجہ سے یہ نظر نہیں آرہا تھا۔کچھ لوگوں کو یہ نظر نہیں آیا کہ اور اس سے ٹکراکر ممتا بنرجی کی گاڑی سے ٹکراگئے۔اس وقت ممتا بنرجی کی گاڑی کا دروازہ جزوی طور پر کھلاہوا تھا۔ممتا بنرجی اپنا بایاںجیسے ہی آگے کیا توگاڑی کادروازہ تیزی سے ٹکراگیا ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کے فوری ممتا بنرجی درد سے چیخ اٹھیں اور یہ آواز قریب کے دوکانداروں نے بھی سنی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے اعلیٰ افسران ضلع انتظامیہ کی حتمی رپورٹ کا انتظار کررہے ہیں۔ تفصیلی رپورٹ بھیجنے سے پہلے ضلعی پولیس نے نندیگرام پولیس اسٹیشن میں ایک مخصوص مقدمہ درج کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔پولیس کا کہنا تھا کہ تفصیلی تحقیقات میں کچھ سوالات کے جوابات تلاش نے کی کوشش کی جارہی ہے کہ کیوں کہ نندیگرام میں وی آئی پی لائن کے راستے پر پولیس کی ناکافی تعیناتی کیوںتھی ، کیوں نہ ہی شہری رضاکاروں کو تعینات کیا گیا تھا جس سے عوام کو ممتا بنرجی کے قافلے سے دور رکھا جاتا تھا ۔ہزاروں کی تعداد میں گائوں والے اس وقت قافلے کے سامنے کیسے پہنچ گء؟ جب کہ ممتا بنرجی کوزیڈ کیٹیگری کی سیکورٹی ہے ۔محکمہ داخلہ کے ایک افسر نے بتایا کہ بھیڑ کو سنبھالنے میں مقامی پولیس کی واضح ناکامی ہوئی تھی اور وزیر اعلی اس سے بھی بڑے حادثے کا شکار ہوسکتی تھیں۔محکمہ داخلہ نے کہاکہ اس پورٹ کو الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا ہے ۔ایک سینئر عہدیدار نے بتایاکہ بنگال کے چیف الیکٹورل آفیسر اور پولیس کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل (امن و امان) نے تمام ضلعی مجسٹریٹوں اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی اور وزیر اعظم اور وزیر اعلی جیسے وی وی آئی پیز کو ضلع دوروں کے دوران سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ خصوصی پولیس مبصر ویویک دوبے ، جمعہ کو مشرقی مدنی پور پور کا دورکیا ہے ۔ ایک ذرائع نے بتایا کہ انہوںنے ضلع عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS