کنگنا کی فلم کا ٹیزر رلیز ہوا، میکپ کا اڑایا گیا مذاق

    0

      کنگنا کی آنے والی فلم تھلائیوی سے کنگنا رناؤت کا فسٹ لُک ہفتہ کو رلیز کیا گیا ہے ۔ فلم کی کہانی سابق اداکارہ او رسیاست داں جے للیتا کی بایو پک
    ہے۔ کنگنا رناؤت اس فلم میںاہم رول ادا کررہی ہے۔ ان کی بہن رنگولی چندیل نے ٹویئٹر پر فلم کاپوسٹر اور قریب ڈیرھ منٹ کا ٹیزر شیئر کیاہے،جس میں
    جے للیتا کے ایکٹنگ اور سیاسی کریئر کی جھلک دکھائی گئی ہے ۔
    ایک ٹوئیٹر یوزر نے لکھا ہے کہ میکپ کچھ جما نہیں ۔اصلی نہیں لگ رہا ہے ۔میں کنگنا رناؤت کابہت بڑا فین ہوں۔پتا نہیں کیوں لگ رہا ہے کہ کہیں نا
    کہیں ان کا  مذاق نہ بن جائے۔ ایک اور یوزر نے کمینٹ کیا ہے کہ بگ باس کی رشمی دیسائی  لگ رہی ہیں۔ ایک اور  کمینٹ میں لکھا ہے کہ میکپ اور لُک  
    خطرناک لگ رہا ہے،بہت ہی مایوس ہوکر کہا کہ اصلی لک سے ملتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے ۔ 
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS