جونپور:چھٹ پر گئے طالب علم کی تالاب میں ڈوبنے سے موت

0

جونپور:31اکتوبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع جونپور کے بچھوار گاؤں میں پیر کی صبح تالاب میں ڈوبنے سے ایک طالب علم کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ چھٹ گھاٹ پر دیپ روشن کرنے کےلئے گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ضلع کے سنگرامئو تھانہ علاقے کے بچوار گاؤں باشندہ ننہے کا بیٹا مان سنگھ(17)اہل خانہ کے ساتھ گھاٹ پر دیپ جلانے کے لئے تالاب پر گیا تھا۔ اس دوران تالاب میں نہانے کے لئے اترا اور گہرے پانی میں ڈوب گیا۔ کچھ دیر بعد مان سنگھ کا پتہ نہ لگنے سے لوگوں سے ان کی تلاش شروع کردی۔
رشتہ داروں اور وہاں موجود لوگوں نے مان سنگھ کو جلد ی سے تالاب سے نکالا اور مقامی اسپتال لے گئے۔ جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ متوفی مان سنگھ سنگرماؤ انٹر کالج میں انٹرمیڈیٹ کا طالب علم تھا۔ نوجوان کی موت پر گاؤں میں کہرام مچ گیا۔ نوجوان کی موت پر اہل خانہ سوگ میں ہے۔ وہ تین بھائیوں میں دوسرے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS