جموں کشمیر: ڈاکٹر سمیت 8 نئے معاملے درج

    0

    منگل کے روز جموں و کشمیر سے آٹھ تازہ معاملے سامنے آئے ،کوویڈ-19 متاثرین کی کل تعداد اب 278 ہوگئی ہے۔ آٹھ نئے کیسوں میں سے 6 وادی کشمیر میں اور دو جموں میں مثبت پائے گئے۔ ان متاثرین میں ایک ڈاکٹر اور ایک نیجی اسپتال کے سفائی ملازم بھی شامل ہیں۔ 

    دریں اثنا منفی جانچ کے بعد 14 مریضوں کو اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا۔ ان مریضوں کو دو ہفتوں کے لئے قرنطین میں رہنے کو کہا گیا ہے۔ زیر مرکز علاقے میں اب تک 30 مثبت افراد ٹھیک ہوئے ہیں جبکہ 4 کی موت ہو گئی ہے۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS