جموں وکشمیر:حادثے میں 4 مسافر زخمی

0

سری نگر: (یو این آئی) جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں سادنا ٹاپ کے نزدیک ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ریسکو ٹیم نے گاڑی میں پھنسے آٹھ مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز سرحدی ضلع کپواڑہ کے سادنا ٹاپ علاقے کے نزدیک پہاڑی سے اچانک برفانی تودا گاڑی پر گر آیا جس کے نتیجے میں اُس میں سوار چار مسافر زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس، فوج اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اُن کے مطابق ریسکو ٹیم نے گاڑی میں پھنسے ہوئے آٹھ افراد کو بحفاظت باہر نکالا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS