جامعہ کے کسی بھی طالب علم کی نہیں ہوئی ہے موت،افواہوں پر یقین نہ کریں:وی سی

0

دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے کل کے واقعے پر میڈیا سے بات چیت کی۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے کہا کہ یونیورسٹی کیمپس میں پولیس کے داخلے کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ دو طلباء کی موت ہوگئی یہ ایک افواہ ہے، ہم اس کی مکمل طور پر تردید کرتے ہیں۔ہمارے کسی بھی طالب علم کی موت نہیں ہوئی۔ لیکن 200 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں جامعہ کے طلباء بھی ہیں۔
  انہوں نے مزید کہا کہ جو نقصان ہوا ہے اس کی دوبارہ تعمیر کی جا سکتی ہے، لیکن طلباء پر جو گزری اس کا خلا کسی بھی طرح سے پورا نہیں کیا جا سکتا ہے۔ اس پر ہم اعلی سطحی  انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

 انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی طرح کی افواہوں پر یقین نہ کریں
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS