جامعہ ہمدرد کو ڈبلیو یو آر میں 10واں مقام حاصل

0

نئی دہلی (ایس این بی) جامعہ ہمدرد کو ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ (ڈبلیو یو آر) 2023 میں 1799 عالمی یونیورسٹیوں
میں601 سے 800 رینکنگ بینڈ میں رکھا گیا ہے۔ یہ گزشتہ سال کی رینک 1001-1200 سے نمایاں چھلانگ ہے۔ جامعہ ہمدرد ٹائمز ہائر
ایجوکیشن کی طرف سے درجہ بندی کی گئی تمام یونیورسٹیوں/ اداروں میں ہندوستان بھر میں 10ویں نمبر پر ہے۔ چانسلر جامعہ ہمدرد حماد
احمد،اور وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) ایم افشار عالم نے تمام فیکلٹی ممبران، رجسٹرار، ایس ایس اختر، ڈائریکٹر، آئی کیو اے سی ، پروفیسر (ڈاکٹر)
رئیس الدین اور رینکنگ ٹیم، طلباء اور عملہ کو اس بڑی کامیابی پر خصوصی مبارکباد دی۔وائس چانسلر نے جامعہ ہمدرد کے تمام اسٹیک ہولڈرز کا
شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسی طرح کی کوششوں سے جامعہ ہمدرد مزید ترقی کرے گا۔ پروفیسر عالم نے ہمدرد نیشنل فاؤنڈیشن (
انڈیا)- ایچ ای سی اے کا تمام اقدامات میں جامعہ ہمدرد کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ اس سے قبل این آئی آر ایف 2022 میں جامعہ ہمدرد
نے فارمیسی میں پہلا درجہ حاصل کیا ہے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی کی درجہ بندی جامعہ ہمدرد کی ترقّی کی سمت میں ایک اور تمغہ
امتیاز ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS