جہانگیرپوری میں بلڈوزر پر لگی روک

0

نئی دہلی(ایجنسی) دہلی کے جہانگیر پوری میں ایم سی ڈی کی طرف سے غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کا معاملہ سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے بدھ کو جاری جہانگیر پوری میں ایم سی ڈی کی تجاوزات ہٹانے کی مہم پر روک لگا دی ہے۔ سپریم کورٹ نے دہلی کے جہانگیر پوری میں جوں کی توں صورتحال کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ جہانگیرپوری میں تجاوزات ہٹانے کی مہم کے خلاف درخواست کی سماعت کل ہوگی ۔
سپریم کورٹ میں پیش ہونے والے سینئر وکیل دشینت دوے نے کہا کہ تجاوزات ہٹاو مہم کا وقت دوپہر 2 بجے بتایا گیا تھا ، لیکن انہدامی کارروائی صبح 9 بجے شروع ہوگئی۔ درخواست میں عدالت سے گزارش کی گئی ہے کہ ریاستوں کو حکم دیا جائے کہ عدالت کی اجازت کے بغیر کسی کے گھر یا دکان کو نہیں گرایا جائے گا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS