ممبئی کی 72فیصد مساجدنے کم کردی لائوڈ اسپیکر کی آواز

0

ممبئی (ایجنسیاں) مہاراشٹر میں لاو¿ڈ اسپیکر پر جاری تنازع کے درمیان، ممبئی کی 72 فیصد مساجد نے اذان کے دوران لائوڈ اسپیکر کی آواز کم کردی ہے۔اس کے علاوہ کئی مساجد نے صبح کی اذان کےلئے لاوڈ اسپیکر کا استعمال بند کر دیا ہے۔ ممبئی پولیس کے حال ہی میں جاری سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ مہاراشٹر پولس کا یہ سروے ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب آل انڈیا سنی جمعیة العلماتنظیم کی ممبئی شاخ نے ممبئی پولیس سے لاوڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت طلب کی ہے۔ تنظیم نے کہا کہ کچھ لوگ نماز کے دوران لائوڈ اسپیکر کا استعمال بند کرانا چاہتے ہیں، اس لیے انہوں نے ممبئی پولیس سے اجازت طلب کی۔ تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ممبئی پولیس کمشنر سنجے پانڈے کو ایک خط لکھ کر اس معاملے میں ضروری رہنما گائیڈلائن جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ آل انڈیا سنی جمعیت العلماءکی ریاستی اکائی کے صدر معین الدین اشرف نے کہا کہ ممبئی کی مساجد پہلے ہی لائوڈ سپیکر سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کر رہی ہیں۔ اشرف نے ممبئی پولیس کمشنر سے درخواست کی ہے کہ وہ تمام تھانوں کو ہدایت جاری کریں کہ وہ مسجد میں لائوڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت دیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS