منی لانڈرنگ کیس: بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز اور پنکی ایرانی سے 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) : بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز اور پنکی ایرانی سے بدھ کو گینگسٹر سکیش چندر شیکھر سے متعلق کیس کے سلسلے میں دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کے سامنے پیش ہوئیں۔پولیس کی ای او ڈبلیو نے 8 گھنٹے کی پوچھ گچھ میں 100 سے زائد سوال کئے۔ ذرائع کے مطابق پہلے جیکلین اور پھر پنکی ایرانی سے الگ الگ بیان درج کئے گئے۔ اس کے بعد دونوں کو آمنے سامنے بٹھا کر پوچھ گچھ کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیکلین اور پنکی کے کئی جواب میں یکسانیت نہیں تھی۔ جانچ ایجنسی نے اداکارہ نورا فتحی اور پنکی ایرانی کو جمعرات کو سمن کیا ہے۔یہ تیسرا موقع ہے جب پولیس نے بالی ووڈ اداکارہ فرنانڈس کو سمن بھیجا تھا۔ تحقیقات میں چندر شیکھر سے متعلق 200 کروڑ روپے کی مبینہ منی لانڈرنگ شامل ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS