ٹرمپ کو دوبارہ صدر بننے سے روکنا عوام کی ذمہ داری: بارک اوبامہ

    0

    فلوریڈا :سابق صدر امریکہ بارک اوبامہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ صدر بننے سے روکنا عوام کی ذمہ داری ہے کیونکہ وہ ایک ایسے شخص ہیں جو اس سوال کا جواب دینے کے متحمل بھی نہیں کہ اگر وہ دوبارہ صدر بنے تو کیا کریں گے۔
    جوبائیڈن اور کاملا ہیریس کے لیے یہاں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بارک اوبامہ نے مذکورہ الفاظ کے ساتھ کہا کہ اب یہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ  ٹرمپ کو دوبارہ صدر بننے کا موقع نہ دیں۔
    امریکہ کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیدن نے اس استدلال سے کام لیتے ہوئے کہ الیکشن کا نتیجہ پنسلوینیا طے کرے گا، برسٹل میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے پنسلوینیا ریاست کے عوام ان کے حق میں فیصلہ سنائیں گے۔
    انتخابی پنڈتوں کے ایک حلقے کا بھی خیال ہے کہ پنسلوینیا، مشی گن اور وسکونسن کے عوام ٹرمپ کو بے دخل کر سکتے ہیں

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS