اسرائیل : احتجاج کرنے والے 10 سے زائد افراد کو پولیس نے حراست میں لیا

    0

    یروشلم: اسرائیل میں پولیس نے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران دس سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔
    اسرائیلی پولیس کے ترجمان مکی روزن فیلڈ نے ہفتے کے روز بتایا کہ یروشلم میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کی خلاف ورزی کی پاداش میں ان مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے۔
    انہوں نے بتایا کہ تل ابیب میں کام کرنے والے چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ایک شخص نے مظاہرین پر بجلی سے چلنے والی سائیکل چلا نے کی کوشش کی۔
    خیال رہے اسرائیل میں گزشتہ ایک ہفتہ سے کورونا وبا سے متعلق مختلف امور پر مظاہرے ہو رہے ہیں۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS