ہوانا (یو این آئی): کیوبا کے صدر میگوئیل ڈیاز کانل نے کہا ہے کہ “فلسطینی عوام پر اسرائیلی حملوں کو اب بند ہو جانا چاہیے”۔ کانل نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان کو، اسرائیلی حملوں کی وجہ سے تباہ و برباد، غزّہ کی تصویر کے ساتھ شیئر کیا اور کہا ہے کہ “فلسطین پر اسرائیلی بربریت اب بند ہو جانی چاہیے۔ یہ بربریت انسانیت کے لئے نہایت شرمناک اور بین الاقوامی قانون کے وجود پر ایک گہرا گھاو ہے”۔
واضح رہے کہ کانل نے 26 دسمبر کو جاری کردہ بیان میں بھی غزّہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کیا اور کہا تھا کہ “کیوبا فلسطین کے لئے باآواز بلند بات کرتا رہے گا اور حالات کے مقابل ہرگز خاموش تماشائی نہیں بنے گا”۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کے خلاف جنگ پر ابوعبیدہ کا دوٹوک اعلان
اس دوران کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیج سے غزّہ کی تصویر شیئر کی اور درپیش حالات کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے۔
گسٹاوو، غزّہ پر اسرائیلی حملوں کے پہلے دن سے فلسطینی عوام کے ساتھ تعاون کا اظہار کر رہے ہیں۔