للن سنگھ نے استعفٰی دیا، نتیش کمار بنے جے ڈی یو کے صدر

0
للن سنگھ نے استعفٰی دیا، نتیش کمار بنے جے ڈی یو کے صدر
للن سنگھ نے استعفٰی دیا، نتیش کمار بنے جے ڈی یو کے صدر

نئی دہلی: بہار میں برسراقتدار جے ڈی یو پارٹی اس وقت سرخیوں میں ہیں۔ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے صدر للن سنگھ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پارٹی نے للن سنگھ کا استعفیٰ بھی قبول کر لیا ہے۔ جے ڈی یو کے صدر للن سنگھ نے نیشنل ایگزیکٹیو میٹنگ میں پارٹی سربراہ کے عہدے کے لیے نتیش کمار کا نام تجویز کیا۔ پارٹی کے سینئر لیڈر کے سی تیاگی نے کہا کہ جے ڈی یو کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو پارٹی کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ کافی دنوں سے جے ڈی یو میں تنظیمی تبدیلیوں کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔ تاہم ملاقات سے قبل للن سنگھ نے استعفیٰ کی خبروں کو افواہ قرار دیا تھا۔

چیف منسٹر نتیش کمار اور للن سنگھ آج نیشنل ایگزیکٹیو میٹنگ میں شرکت کے لیے ایک ساتھ پہنچے تھے۔ جیسے ہی نتیش کمار پارٹی دفتر پہنچے، کارکنوں نے نتیش کمار زندہ باد کے نعرے لگائے۔ للن سنگھ نے ملاقات کے دوران صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں میری سرگرمی کو دیکھتے ہوئے میں صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں اور صدر کے عہدے کے لیے نتیش کمار کا نام تجویز کرتا ہوں۔ نتیش کمار کے نام پر فوری اتفاق رائے ہو گیا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کے خلاف جنگ پر ابوعبیدہ کا دوٹوک اعلان

پچھلے کچھ دنوں سے میڈیا کے ایک حصے میں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ للن سنگھ کو اتحادی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) سے مبینہ قربت کی وجہ سے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے لیے کہا جا سکتا ہے۔ میڈیا میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ گزشتہ سال اگست میں بی جے پی سے اتحاد توڑنے کے بعد نتیش کمار ایک بار پھر قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کا رخ کر سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS