اسرائیل کے خلاف جنگ پر ابوعبیدہ کا دوٹوک اعلان

0
اسرائیل کے خلاف جنگ پر ابوعبیدہ کا دوٹوک اعلان
اسرائیل کے خلاف جنگ پر ابوعبیدہ کا دوٹوک اعلان

غزہ (یو این آئی): القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے دوٹوک کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے تک یرغمالیوں کا کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔ الجزیرہ کو دیے گئے آڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح اپنے لوگوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو روکنا ہے اور اس سے پہلے کوئی ترجیح نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارے لوگوں کے خلاف جارحیت مکمل طور پر بند ہونے تک ہم کیسے قبول کر سکتے ہیں کوئی ڈیل ہو جائے ہم نے اپنے جنگجوؤں کو دشمن کے فوجیوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنانے کی ویڈیوز جاری کی ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل زمینی کارروائی میں مقصد کے حصول میں ناکام، حماس کی فوجی صلاحیتوں میں کوئی کمی نہیں

ابوعبیدہ کا کہنا تھا کہ غزہ پر جارحیت کے آغاز سے اب تک 825 اسرائیلی گاڑیاں تباہ کی گئیں ہمارے لوگ اس جارحیت سے سر اٹھا کر نکلیں گے، دنیا ظالم مجرموں یا بےبس تماشائی ہونے کے درمیان تقسیم ہے ہم نے اسرائیلی قبضے کو صدی کا دھچکا سمجھا اور دنیا کو بتایا کہ ہم زندگی میں حق اور آزادی مانگنے والے لوگ ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS