غزہ پر اسرائیلی حملہ، فلسطینی فریڈم موومنٹ کے بانی اور سیکرٹری شہید

0
غزہ پر اسرائیلی حملہ، فلسطینی فریڈم موومنٹ کے بانی اور سیکرٹری شہید۔۔۔۔۔۔ تصویر: بشکریہ سوشل میڈیا
غزہ پر اسرائیلی حملہ، فلسطینی فریڈم موومنٹ کے بانی اور سیکرٹری شہید۔۔۔۔۔۔ تصویر: بشکریہ سوشل میڈیا

غزہ: فلسطینی فریڈم موومنٹ کے بانی اور سیکرٹری جنرل خالد ابو ہلال اسرائیلی حملے کے نتیجے میں شہید ہوگئے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ کےعلاقے شیخ رضوان میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں خالد ابو ہلال شہید ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت 7 اکتوبر سے جاری ہے جس میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ غزہ میں انڈونیشیا اسپتال مکمل غیر فعال، مریضوں کا علاج ناممکن ہوگیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 11 ہزار 470 شہید افراد میں 4707 بچے، 3155 خواتین اور 668 بزرگ بھی شامل ہیں۔ وزارت صحت کا کہنا تھا کہ غزہ کی 58 فیصد سے زائد (لگ بھگ 2 لاکھ 76 ہزار) رہائشی عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی حملوں پر بین الاقوامی ردعمل، غزّہ کو قصداً ناقابل رہائش بنایا گیا ہے: پاکستان

اسی طرح اسرائیل کی جانب سے 60 سے زائد ایمبولینسز پر حملے کیے گئے جن میں سے 55 ایمبولینسز تباہ ہوچکی ہیں۔ وزارت صحت کا بتانا ہےکہ الشفاء اسپتال میں 11 نومبر سے اب تک نومولودوں سمیت 40 مریض شہید ہوچکے ہیں۔

(یو این آئی)

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS