اسرائیل نے آج بھی فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا نہ کرنے دی

0
اسرائیل نے آج بھی فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا نہ کرنے دی
اسرائیل نے آج بھی فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا نہ کرنے دی

اسرائیل نے اس جمعے کو بھی فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ نہ ادا کرنے دی ،نمازیوں نے مسجد کےاحاطے میں نماز پڑھی۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی جانب جانے والے اہم راستوں اور گزرگاہوں کو بند کر دیا تھا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی سخت پابندیوں کے باعث مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز میں صرف 4 ہزار کے قریب نمازی شامل ہو سکے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سینکڑوں نمازیوں کو مسجد اقصیٰ جانے والے راہداریوں پر نماز جمعہ ادا کرنی پڑی۔

عرب میڈیا کے مطابق سڑکوں اور راہداریوں میں نماز پڑھنے والوں پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے وحشیانہ تشدد اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے اور دیگرعلاقوں سے آنے والے نمازیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کی جانب جانے والی ہائی وے پر نماز جمعہ ادا کی۔

معلوم ہو کہ 7 اکتوبر سے اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری جاری ہے اور اب تک ساڑھے 11 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی حملہ، فلسطینی فریڈم موومنٹ کے بانی اور سیکرٹری شہید

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملوں پر بین الاقوامی ردعمل، غزّہ کو قصداً ناقابل رہائش بنایا گیا ہے: پاکستان

اسرائیلی فوج نے اسکولوں، اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پر بھی بمباری کر کے فلسطینیوں کو شہید کیا جبکہ مغربی کنارے اور خان یونس کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی اسرائیل کی چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS