اسرائیل 42 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، دوسری کھیپ میں حماس کے 14 اسرائیلی یرغمال

0
اسرائیل 42 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، دوسری کھیپ میں حماس کے 14 اسرائیلی یرغمال
اسرائیل 42 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، دوسری کھیپ میں حماس کے 14 اسرائیلی یرغمال

خان یونس،(یو این آئی): حماس اور اسرائیل کے درمیان ہفتہ کو چار روزہ جنگ بندی کے دوران تبادلے کے دوسرے بیچ میں اسرائیل کی طرف سے 42 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے حماس 14 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گی۔

مصر کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ اطلاع دی۔ اس معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں میں قید 42 فلسطینیوں کو بھی رہا کیا جا رہا ہے جن میں 18 خواتین اور 24 لڑکے شامل ہیں۔
اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ وہ جاری مذاکرات کی تفصیلات کے بارے میں بات کرنے کا مجاز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثالث مصر اور قطر نے اسرائیل کو حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی فہرست دی ہے جنہیں رہا کیا جانا ہے۔

جنگ بندی کے پہلے روز جمعہ کو 63 قیدیوں اور یرغمالیوں کو رہا کر دیا گیا۔ آنے والا تبادلہ اس وقت ہوا جب حماس نے کل 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے دوران یرغمال بنائے گئے تقریباً 240 میں سے 24 کو رہا کیا۔ بدلے میں اسرائیل نے 39 فلسطینیوں کو جیلوں سے رہا کر دیا ہے۔
غزہ کی قید سے آزاد ہونے والوں میں 13 اسرائیلی، 10 تھائی شہری اور ایک فلپائنی شہری شامل ہے۔

مزید پڑھیں: حماس نے 13 اسرائیلیوں سمیت 24 یرغمالیوں اور اسرائیل نے 39 فلسطینی بچوں، خواتین کو رہا کردیا

حماس نے جنگ بندی کے دوران 50 یرغمالیوں کو رہا کرنے کا وعدہ کیا ہے جبکہ اسرائیل 150 فلسطینی یرغمالیوں کو رہا کرے گا۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ دونوں فریقوں نے رہا کیے جانے والے یرغمالیوں کی فہرستیں جاری کر دی ہیں۔اسرائیل نے رہائی کے اہل 300 قیدیوں کی فہرست بھی شائع کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS