چین نے 6 ممالک کے لئے ویزا کی شرط ختم کر دیا

0
چین نے 6 ممالک کے لئے ویزا کی شرط ختم کر دیا
طچین نے 6 ممالک کے لئے ویزا کی شرط ختم کر دیا

بیجنگ (یو این آئی): چین کی جانب سے ایک اہم اقدام کے طور پر 6 ممالک کے شہریوں کو ’ویزا فری‘ انٹری دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، مملکت کی جانب سے یہ فیصلہ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین نے فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین، نیدرلینڈز اور ملائیشیا کے شہریوں کو ملک میں ویزے کے بغیر داخلے کی اجازت دیی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کی جانب سے عارضی طور پر ان ممالک کے شہریوں کو ’ویزا فری‘ انٹری دینے کا فیصلہ ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ’رواں سال یکم دسمبر سے اگلے سال 30 نومبر تک جرمنی، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز، سپین اور ملائیشیا کے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت دی گئی ہے۔‘
ان ممالک کے شہری بغیر ویزا کے زیادہ سے زیادہ 15 روز تک مملکت میں قیام کر سکیں گے اور کاروباری سرگرمیوں، سیاحت اور اپنے رشتے داروں سے ملاقات کے لیے چین میں بغیر ویزا کے داخل ہوسکیں گے۔
گذشتہ کئی برسوں سے چینی حکومت یورپ اور دیگر مغربی ممالک کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات بہتر بنانے کی بھی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کورونا جیسی مہلک بیمار کی زد میں، متعدد شہری بیمار

حال ہی میں ’پیو ریسرچ سینٹر‘ کے سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ دنیا کے 24 ممالک میں 67 فیصد افراد چین کے حوالے سے منفی خیالات رکھتے ہیں۔ ایک اور اہم ملک نے اسرائیل سے تعلقات منقطع کر دیئے۔
چین نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خاتمے کے بعد حالیہ دنوں میں انٹرنیشنل فلائٹس کو چین میں لینڈنگ کرنے کی اجازت دینے سمیت کئی اقدامات کیے ہیں جن کا مقصد ملک میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS