اسرائیل صرف فلسطین نہیں پورے مشرق وسطیٰ کا نقشہ بدلنا چاہتا ہے: فلسطینی سفارتکار

0
اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری، 24 گھنٹوں میں 150 فلسطینی شہید
اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری، 24 گھنٹوں میں 150 فلسطینی شہید

اسلام آباد (یو این آئی): پاکستان میں فلسطین کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نادر الترک نے دوعوی کیا ہے کہ اسرائیل صرف فلسطین نہیں پورے مشرق وسطیٰ کا نقشہ بدلنا چاہتا ہے، جنگ غزہ تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پورا خطہ اس کی لپیٹ میں آئے گا۔

ڈان نیوز کے مطابق قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں فلسطین کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نادر الترک نے کہا کہ غزہ کی جنگ مشرق وسطیٰ کے پورے خطے کو اپنی زدمیں لے لی گی، اسرائیلی کا مقصد غزہ پر قبضہ نہیں بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کا نقشہ بدلنا ہے۔

فلسطینی سفارت کار نے کہا کہ اسرائیل کو امریکہ اور اس کے دیگر مغربی اتحادی اب تک 300 ارب ڈالر دے چکے ہیں جس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں اسرائیل کے ذریعے امریکی اجارہ داری قائم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے لیے منصوبے پر عمل آسان نہیں کیونکہ اس کی اپنی سیکیورٹی بھی شدید خطرے میں ہے۔

مزید پڑھیں: ہم نہ چھوڑیں تو اسرائیل کیلئے اپنے یرغمالیوں کی بازیابی ممکن نہیں: حماس

سیمینار سے خطاب میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ اسرائیل نے سیکیورٹی کونسل میں مشرق وسطیٰ کا نیا نقشہ پیش کیا ہے۔
سیمینار کے شرکا نے غزہ میں انسانی حقوق سے متعلق امریکہ اور یورپ کے دوہرے معیار پر کڑی تنقید کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS