اسرائیل کا الشفا اسپتال خالی کرنے کا حکم، فائرنگ سے متعدد شہید

0
اسرائیل کا الشفا اسپتال خالی کرنے کا حکم، فائرنگ سے متعدد شہید
اسرائیل کا الشفا اسپتال خالی کرنے کا حکم، فائرنگ سے متعدد شہید

غزہ (یو این آئی): اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے رہائشی علاقوں میں بمباری کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جبکہ غزہ کے الشفا اسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کی الشفا اسپتال پر فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں متعدد فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں، جبکہ سرجیکل کمپلیکس میں گولہ باری کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔
قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے لاڈ اسپیکر پر الشفا اسپتال میں پناہ لئے ہوئے سینکڑوں افراد کو اسپتال خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
یونیسیف کے مطابق غزہ میں اب تک 13 ہزار بچے لقمہ اجل بن چکے ہیں، باقی بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں: بہار میں این ڈی اے کے درمیان ہوئی سیٹوں کی تقیسم، جانیں کس کو ملی کون سی سیٹ

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے چھ ریاستوں کے ہوم سیکرٹریز کو تبدیل کرنے کا حکم دیا

دوسری جانب اسرائیلی جنگی کابینہ نے غزہ میں رفح آپریشن کی منظوری دے دی ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی کا بین الاقوامی دباؤ پھر مسترد کر دیا اور رفح پر اور غزہ پر بمباری جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS