دہلی جل بورڈ معاملہ: ای ڈی کے سمن پر کیجریوال پیش نہیں ہوئے

0
actiworld.com

نئی دہلی (یو این آئی): عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال دہلی جل بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں سمن پر پیر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

ای ڈی نے اتوار کو مسٹر کیجریوال کو سمن بھیجا تھا۔ پارٹی نے ای ڈی کے سمن کو ‘غیر قانونی’ قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے لوک سبھا انتخابات سے قبل مسٹر کیجریوال کو گرفتار کرنے کے لیے ای ڈی کا استعمال کیا۔
پارٹی نے کہا ’’وزیر اعلیٰ کیجریوال آج ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔‘‘ اس نے یہ بھی پوچھا کہ جب عدالت نے انہیں ضمانت دے دی ہے تو ای ڈی سمن کیوں بھیج رہی ہے۔

ای ڈی نے مسٹر کیجریوال کو دہلی جل بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت درج دوسرے معاملے میں پیر کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔

مزید پڑھیں: بہار میں این ڈی اے کے درمیان ہوئی سیٹوں کی تقیسم، جانیں کس کو ملی کون سی سیٹ

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے چھ ریاستوں کے ہوم سیکرٹریز کو تبدیل کرنے کا حکم دیا

اے اے پی کے سربراہ کو پہلے ہی دہلی ایکسائز ڈیوٹی پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے سمن کا سامنا ہے۔ انہوں نے اس معاملے میں آٹھ سمن پر کوئی توجہ نہیں دی اور انہیں ‘غیر قانونی’ قرار دیا اور پوچھ گچھ میں حصہ نہیں لیا۔
جانچ ایجنسی نے کل ایکسائز ڈیوٹی پالیسی گھوٹالہ معاملے میں مسٹر کیجریوال کو اپنا نواں سمن جاری کیا اور انہیں 21 مارچ کو ای ڈی کے سامنے حاضر ہونے کو کہا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS