اسرائیل نے چارمفرور فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا

0
image:usnews

یروشلم : (یو این آئی) اسرائیل نے اس ہفتے کے شروع میں ہائی سکیورٹی جیل سے فرار ہونے والے چھ فلسطینیوں میں سے چار کو دوبارہ پکڑ لیا ہے۔ پولیس نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ دو فلسطینیوں میں سے پہلے کی شناخت زکریا زبیدی (45) کے طور پر کی گئی ہے،جب کہ دوسرے فلسطینی کی شناخت محمد اردہ (39) کے طور پر کی گئی ہے جسے 2002 میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔خیال رہے جمعہ کی شام اسرائیلی پولیس نے یعقوب قادری (48) اور محمود عبداللہ اردہ (45) کو گرفتار کیا تھا،یہ دونوں اسلامی جہاد کے رکن تھے۔ اردہ مبینہ طور پر جیل سے فرار کا ماسٹر مائنڈ تھا۔پولیس نے ایک بیان میں کہا ’’پولیس نے ہیلی کاپٹر سے ان کا تعاقب کرکے گرفتار کرلیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS