روسی صدر پوتین بیمار! میٹنگ میں بے چینی،میڈیا رپورٹس میں دعوی

0

نئی دہلی (ایجنسی): روسی صدر ولادیمیر پوتین کی طبعیت کو لے کر پھر ایک بار میڈیا رپورٹس میں بڑا دعوی کیا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ ان کی حالت سیریس ہے۔ حال ہی میں کیوبا کے ایک لیڈر کے ساتھ میٹنگ کے دوران پوتن کو گھبراہٹ ہوئی اور انہیں زور سے کرسی پکڑتے دیکھا گیا۔ اس دوران ان کے ہاتھوں کا رنگ بدلنے کا بھی دعوی کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹش میں کہا گیا ہے کیوبا کے لیڈر میگویل ڈییاز کینیل وائی برموڈیز کے ساتھ ایک میٹنگ میں پوتن اچانک بے چینی محسوس کرنے لگے۔ تبھی انہوں نے کرسی کو کس کر پکڑلیا۔ دعوی کیاگیا ہے اس دوران روسی صدر کے ہاتھ کا رنگ بیگنی ہوگیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS