چین کے رہائشی اپارٹمنٹ کی 15ویں منزل میں لگی آگ،10لوگوں کی موت

0

نئی دہلی (ایجنسی): چین کے شنیجیانگ میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کی 15ویں منزل میں لگنے کی وجہ سے 10لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔اس حادثہ میں 9لوگ زخمی بتائے جارہے ہیں۔ خبروں کے مطابق آگ جمعرات کی رات لگی۔ نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق الیکٹرک شارٹ ایکسٹینشن کے چلتے آگ لگی۔ایک پولیس افیسر نے کہا کہ دیر رات ہمیں خبر ملی کے سنیجیانگ کی راجدھانی ارومئی میں ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگی ہے۔ پولیس ٹیم اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوراٰ ہی موقع پر پہنچی۔ پچھلے چار دنوں میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔22نومبر کو ہینان علاقہ میں پرائویٹ کمپنی کے پلاٹ میں آگ لگ گئی تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں بھی لیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS