ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 4 تخریب کاروں کو پھانسی دی

0
ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے 4 تخریب کاروں کو پھانسی دی

تہران(ایجنسیاں): ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے 4 ’تخریب کاروں‘ کو پھانسی دے دی ہے۔ایرانی اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق تمام تخریب کاروں کے موساد کے ساتھ روابط تھے اور انہوں نے پروپیگنڈا کے مقصد کے ساتھ موساد کو ملک کی سیکورٹی سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کی تھیں۔ ایرانی حکام کے مطابق ’تخریب کاروں‘ کو پھانسی تمام قانونی پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ افراد نے موساد کے افسران کے ساتھ ویڈیو روابط قائم کر کے ان سے براہ راست رابطہ کیا تھا، اس گروپ کے ارکان کی جانب سے تخریب کار کارروائیاں صوبہ آذربائیجان، تہران اور ہرمزگان کے علاقوں میں کی گئیں۔ایران انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق یہ پھانسی شام میں اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی کمانڈر میجر جنرل رضا موسوی کی نماز جنازہ کے بعد ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: مکہ مکرمہ میں بڑے پیمانے پر سونے کے ذخائر کا انکشاف

ایرانی کمانڈر رضا موسوی 25 دسمبر کو شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کے میزائل حملے میں جاں بحق ہوئے تھے، وہ شام میں مزاحمتی یونٹ کے انچارج تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS