آئی پی ایل2020: دلچسپ مقابلے میں حیدر آبادکی 7 رنوںسے فتح

0

ابو ظہبی(ایجنسیاں)
چنئی سپرکنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی آخری اووروں میں کرشمہ نہیں دکھا سکے اور سن رائزرس حیدرآباد نے چنئی کو آئی پی ایل مقابلہ میں جمعہ کو سات رن سے جیت کر ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری جیت درج کی۔
حیدرآباد نے نوجوان بلے باز پریم گرگ (ناٹ آوٹ 51) اور ابھیشیک شرما (31) کی شاندار بلے بازی اور ان کے مابین پانچویں وکٹ کے لئے 77رن کی اہم شراکت داری کی بدولت 20اوور میں پانچ وکٹ پر 164رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔ رویندر جڈیجہ نے پچاس رن اور کپتان دھونی نے ناٹ آوٹ 47رن بنائے لیکن چنئی کی ٹیم پانچ وکٹ پر 157رن تک ہی پہنچ سکی۔
دھونی نے 36گیندوں میں ناٹ آوٹ 47رن بنائے لیکن میچ کو آخر میں فنش نہیں کرسکے اور انکی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دھونی کی سست بلے بازی ٹیم کو آخر میں بھاری پڑگئی۔ حیدرآباد کی چار میچوں میں یہ دوسری جیت ہے جبکہ چنئی کو چار میچوں میں تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS