تحقیقاتی صحافت کا فقدان تشویشناک: این وی رمنا

0
indian express.com

نئی دہلی: چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا نے تحقیقاتی صحافت کے فقدان پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بدھ کو کہاکہ بدقسمتی سے یہ میڈیا سے غائب ہورہی ہے ۔جج رمنا نے سینئر صحافی سدھاکر ریڈی اڈومولا کی تحریر کردہ کتا ب ’بلڈ سینڈرس:دی گریڈ فاریسٹ ہیسٹ‘کے اجرا کے موقع پر صحافت کے سلسلہ میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کو یاد کیا۔جسٹس رمنا نے مہاتما گاندھی کی ان مثالوں کا ذکر کیا۔ اخبارات کو سچ کے تحقیقات کیلئے پڑھاجانا چاہئے ۔ انہیں آزاد سوچ کی عادت کو ختم کرنے کی اجازت قطعی نہیں دی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ میڈیا مہاتما گاندھی کے ان خیالات کی روشنی میں خوداحتسابی سے کام لے گی۔عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس نے جنگلاتی ماحولیاتی نظام کے تحفظ پر مبنی اس کتاب کیلئے اس کے مصنف مسٹر اڈومولا کی تعریف کی اور صلاح دیتے ہوئے کہاکہ اگر اس کوشش میں مقامی لوگ بھی شامل ہوجائیں تو ایک بڑی تبدیلی آئے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS