امریکی فوجی آزاد کرنے پر ٹرمپ کا اظہار تشکر

    0

    واشنگٹن: ایران کی جانب سے امریکی فوجی آزاد کرنے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے 
    معاہدہ ممکن ہے۔ 
    ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں لکھا کہ جب سے وہ صدر بنے ہیں 40 سے زائد امریکی قیدیوں یا یرغمالیوں کو واپس لایا جا چکا ہے۔ 
    انہوں نے ایران کی جانب سے رہا کئے گئے امریکی فوجی قیدی سے فون پر بات کرنے کی بھی تصدیق کی اور لکھا کہ مائیکل وائٹ بہت جلد امریکہ پہنچ 
    جائے گا۔ 
    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی نیوی اہلکار مائیکل وائٹ کی رہائی ایرانی سائنسدان سائرس اصغری کی رہائی کے بعد عمل میں آئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS