حوثیوں نے صنعا کی قدیم تاریخی مسجد شہید کر دی

0

صنعائ(ایجنسیاں)
یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی شدت پسندوں نے شہر کی ایک تاریخی جامع مسجد کو شہید کرنے کے بعد یہاں پر ایک کاروباری مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ادھر صنعا میں میوزیم اور آثار قدیمہ کی جنرل اتھارٹی نے پراسیکیوٹر کے سیکرٹری کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں جامع مسجد النھرین کو منہدم کرنے کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ مسجد پر حوثی بلوائیوں نے دھاوا بول کر مسجد پر قبضہ کیا ہے۔ یہ تاریخی مسجد پہلی صدی کی یادگار ہے۔ آثار قدیمہ نے جامع مسجد النھرین کی بحالی کے لیے قانونی اور عدالتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ یمنی آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ مسجد کو مسمار کرنے والوں سے رقم لے کر اس کی تعمیر کی جائے اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS