انوانکا ٹرمپ نے جیوتی کماری کی ستائش کی

    0

      
    حیدرآباد: صدرامریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی دختر ایوانکا ٹرمپ نے 15سالہ لڑکی جیوتی کماری کی ستائش کی جس نے اپنے نقل مکانی کرنے والے مزدور 
    باپ کے ساتھ گرگاوں سے بہار کے دربھنگہ میں واقع سرہولی گاؤں تک 1200کیلومیٹر سائیکل چلائی۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر انوانکا نے کہا”15سالہ جیوتی 
    کماری نے اپنے زخمی باپ کو تقریبا سات دن میں 1200کیلومیٹر کا سفر سائیکل پر طئے کرواتے ہوئے اپنے آبائی گاوں پہنچایا“۔اس صبر ومحبت کی خوبصورت مثال 
    نے ہندوستانی عوام اور سائیکل فیڈریشن کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی“
    ۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS